سیشن کورٹ نے گلوکار واداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر گلوکارہ میشا شفیع کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔ تفصِلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے کیس کی سماعت کی تاہم دوران سماعت پراسیکیوشن نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف چالان میں اعتراض دور کرکے عدالت میں پیش کیا جس پرعدالت نے گلوکارہ کو 18 جنوری کو ہونے والے اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔