وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزارد سروسز ہسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے زیرعلاج پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاپ نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹروں کو چودھری شجاعت حسین کے بہترین علاج معالجہ کے لئے ہدایات دیں تفصیلات کے مطابق اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زین قریشی او رصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ اوررکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین موجود تھے