عباسی شہید میں 10 ڈاکٹروں میں کورونا کا خدشہ

کراچی: عباسی شہید ہسپتال میں دس ڈاکٹرز میں کورونا کا خدشہ ظاہر کیا گیا جس کے بعد ان تمام ڈاکٹرز کو سکریننگ کے لئے ریفر کردیا گیا جبکہ اسکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ بھی کئے جائے گے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ڈاکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں الگ تھلگ آئسولیشن میں رہیں ان میں آی ایم او،پی جی اور ہاؤس آفیسرز شامل ہیں۔۔ خیال رہے کہ ملک بھر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ۔ سندھ میں 11مزید کیسز سامنے آگئے ہیں۔ جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 256 ہو گئی ہے

کراچیکورونا وائرس