امریکا میں کورونا وائرس سے اب زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، مختلف ریاستوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں، مہلک وائرس کے حالیہ شکار ہونے والوں کی عمریں 20 سے 25 ریکارڈ کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ریاست فلوریڈا، ساؤتھ کیرولینا، جیورجیا، ٹیکساس اور میسیپی میں زیادہ تر نوجوان کورونا کے شکار ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کے متاثر ہونے کی وجوہات تفریحی مقامات کی سیر، کلب ڈانس اور پارٹی وغیرہ میں شرکت کرنا بن رہی ہیں۔ امریکی نوجوان سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو فراموش کررہے ہیں جس کے باعث کورونا انہیں اپنا شکار بنارہا ہے۔ اور کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔کورونا عمومی طور پر بڑے عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے، امریکا میں نوجوان نسل کا متاثر ہونا امریکی حکام کے لیے ایک نیا چیلنج ہے، ایک اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں کورونا کے آغاز کے بعد مریضوں کی عمریں 48 سے زائد دیکھی گئی تھیں۔ لیکن اب 20 سے 25 سال کے افراد متاثر ہورہے ہیں