عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتیں کم ہوئیں۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 230 اور دس گرام کی قیمت میں 196 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حالیہ کمی کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 15 ہزار 270 اور 98 ہزار 825 روپے پر پہنچ گئیں۔
کاروباری ہفتہ کے آغاز پرعالمی مارکیٹ میں سونا 1902 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔