دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلاؤ میں دوبارہ تیزی دیکھی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عالمی سطح پر شادیوں اور عوامی اجتماعات پر ایک بار پھر سے پابندیاں عائد کرنی شروع کردی گئی ہیں۔تفصِلات کے مطابق عالمی سطح پر شادیوں اور عوامی اجتماعات پر ایک بار پھر سے پابندیاں عائد کرنی شروع کردی گئی ہیں، ایران، اٹلی، برطانیہ، یورپ اور ملائیشیا میں شادیوں، عوامی و سماجی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔آکسفورڈ کی بروکس یونیورسٹی میں پارٹی میں شریک 100 طلبہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ شہر میں ریڈ الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان ہے ساتھ ہی برطانیہ میں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد دگنی ہوگئی، نئے مریضوں میں طلبہ کی اکثریت شامل ہے۔