لاہور: وطن عزیز کے سرکاری ادارے این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی ٹریبونل میں کیس جیت لیا۔
ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ٹریبونل نے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے مع سود ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی کے مابین پیرس میں آئی سی سی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گدو۔ ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔