معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر ہو چکی ہیں، قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے ۔ یاد رہے 3 روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا ہے۔
خیال رہے ملک بھرمیں کورونا کے وار جاری ہے مزید پچاس افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد وائرس سے چار ہزار سات سو باسٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
۔