پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا، تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ائیرلائن کی پرواز کو پیش آنےوالےحادثےکے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔