طیارہ حادثہ، آرمی چیف کا قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی کاموں کے لیے پہنچ گئے، پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں، آرمی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچی ہے، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔