طالبان کے حملے میں 10 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بدغیس میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔
افغان حکام نے بتایا کہ حملہ اُس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز صوبے میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے، اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔