کابل: افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیث کے فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک گھنٹے تک سخت مزاحمت کی لیکن چند اہلکاروں کے جنگجوؤں سے جا ملنے پر سیکیورٹی اہلکار پسپا ہوگئے۔
ترجمان گورنر بدغیث نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جنگجواسلحہ اور فوجی گاڑیاں قبضے میں لے کر چیک پوسٹ پر قابض ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کے چند اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی۔