ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران حالیہ دنوں بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے نئے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 156 ہے۔بلوچستان کے مختلف شہروں کے علاوہ تعلیمی اداروں سے کرونا کے مزید 2کیسز سامنے آئے۔ صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں۔