اسلام آباد : صوبوں نے وفاق سے مسافروں کی ٹیسٹنگ کے بجائے صرف اسکریننگ کی درخواست کرتے ہوئے کہا مسافروں کوگھرمیں 2ہفتہ لازمی قرنطینہ کی ہدایت کی جائے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف کی زیرصدارت این سی اوسی میں خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےآنےوالےتمام مسافروں کاٹیسٹ کیاجارہاہے، اس معاملےپرحتمی فیصلہ آنےوالےدنوں میں کیاجائےگا۔یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10جون تک 20ہزار مسافروں کووطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کا انتظار کئے بغیرمسافر سیلف آئسولیشن اختیار کرسکتے ہیں ، جس کے بعد انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔