عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے لیکن اسی دوران وبا کے پانچ ہزار مریض صحت یاب ہوئے جسے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک دن میں 42 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد مملکت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 325 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 474 ہے۔عودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 48 ہوگئی ہے