کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈبل سواری میں مشکلات سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے انہون نے کہا کہ ٹھوس وجہ بتانے پر خواتین کو ڈبل سواری کرنے دی جائے
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈبل سواری میں مشکلات سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے وزیر اعلئ نےٹریفک پولیس کو حکم دیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری چالان نہ کیا جائے اور کہا ہے کہ ٹھوس وجہ بتانے پر خواتین کو ڈبل سواری کرنے دی جائے ،بغیر ٹھوس وجہ اور غیر ضروری باہر موٹرسائیکل پر نکلنے پر تنبیہ کریں وزیراعلیٰ سندھ نےٹریفک حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی مریض ہے یا بیمار ہے ، ہسپتال جانا چاہے تو کاغذ چیک کرکے جانے دیا جائے