کراچی:ہوشیار سائبر کرمنلز نے معصوم شہریوں کوبلیک میل کرنےکا نیاطریقہ نکال لیا، شہریوں کو بلیک میل کرنے کے لیئےسائبرکرمنلزسرگرم ہیں
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اےکے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ سائبر کریمنلز شہریوں سےرابطہ کر کے ایس ایم ایس کوڈ مانگتےہیں جو درحقیقت واٹس اپ ویری فیکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے کرمنلز متاثرہ شخص کےکو نٹیکٹس سےرابطہ کر کےایزی پیسہ مانگتےہیں، چنددنوں میں اس طرح کےکیس میں10فیصد اضافہ ہوا ہے۔سائبرکرائم سرکل کے مطابق گروہ کےزیادہ تر ٹارگٹ افراد مڈل کلاس گھرانےسےتعلق رکھتےہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپناکسی قسم کا کوڈکسی کونہ دیں۔ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ شہری بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے کسی نامعلوم شخص کو کوڈ نہ بتائیں۔