اداکار شہروز سبزواری نے صدف کنول سے شادی پر تنقید کے حوالے سے ویڈیو جاری کر دی۔
شہروز سبزواری کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ صدف کے ساتھ شادی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک جھوٹا اور اپنی سابقہ بیوی سے دھوکہ کرنے والا شخص کہا گیا جو ان کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ شہروز کا کہنا تھا کہ وہ خدا کو حاظر ناظر جان کر کہتے ہیں کہ ان کی سائرہ کے ساتھ علیحدگی کی وجہ صدف نہیں اور انہوں نے اور سائرہ نے باہمی رضامندی کے ساتھ علیحدگی اختیار کی۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی میرے حلفیہ بیان کے باوجود بھی صدف کو سائرہ سے علیحدگی کی وجہ گردانتا ہے تو وہ ثبوت پیش کرے، اگر ایسے کوئی حقائق ہیں تو سامنے لائے ورنہ ایسی کوئی بات نہ کرے۔