شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا کی زد میں آگئیں

لاہور: (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وبا کی زد میں آگئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق متعدد سیاسی رہنما ان دنوں کورونا کے باعث گھروں میں ہی قرنطینہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہیں اور اب ان کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی اس وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق تہمینہ درانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اورانہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے جب کہ شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر آئسولیٹ ہیں۔