اسلام آباد: شہباز شریف کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔
یہ بات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں، وہ سماجی فاصلوں پر اصرار کرتے ہیں تو دوسری جانب سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔ ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی مختلف ہیں۔ ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ شہباز شریف عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے، وہ مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لیے بڑے بے تاب ہیں۔ اجلاس بلانا اسپیکر کا استحقاق ہے۔ حکومت کو اعتراض نہیں لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔