شہباز شریف آج رات پاکستان واپس آرہے ہیں: ن لیگ

لندن: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر، شہباز شریف کی آج رات پاکستان واپسی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے شہباز شریف کی آج رات وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج رات پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی واپسی کے فیصلے کا سبب کورونا کے خطرات اور عوام کو درپیش مسائل ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کی واپسی میاں نواز شریف کی مشاورت کا نتیجہ ہے۔

پاکستانشہباز شریف