شان کا ’ارطغرل غازی‘ سے متعلق حیران کن ٹویٹ

معروف پاکستانی اداکار شان کے ترکش ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے متعلق ٹویٹ نے شایقین کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں ارطغرل پر تنقید کرنے والے شان نے اب یو ٹرن لے لیا ہے۔
شان نے اپنے ٹویٹ میں ارطغرل غازی کو ماسٹر پیس ٹھہرا دیا، انھوں نے کہا کہ میں ’ارطغرل‘ دیکھ کر ابھی فارغ ہوا ہوں، یہ ایک کلاسک ماسٹر پیس ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں ڈرامے کے پروڈیوسرز ، کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف کا ایسا شاہکار تخلیق کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ارطغرل پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈبنگ میں پیش کیا جارہا ہے، جس نے ناظرین کی جانب شے شان دار پذیرائی ملی ہے۔

ارطغرلشان