شارجہ میں 48 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے النہدہ کی 48 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے، آگ لگنے کے بعد ریسکیو اداروں نے عمارت کو خالی کرالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر کسی حد تک قابو پالیا ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے کیوں کہ آگ کا دھواں قریبی عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی متاثر کررہا تھا۔