سی این جی ساڑھے 7 روپے فی کلو سستی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب میں سی این جی کی قیمت ساڑھے 7 روپے فی کلو کم کردی گئی۔ چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ قیمت میں کمی کی بعد وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 64 روپے 50 پیسےفی کلو کردی گئی ہے۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پرکردیا گیا ہے۔