سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کےدرجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر وجمیل کی دعا کی۔
فیصل جاوید کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا۔ دعا ہے کہ اللہ میری والدہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ،آمین۔