ریاض: سعودی عرب میں 21 جون سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا، دیگر عرب ممالک بھی جلد سیاحتی پروگرام شروع کردیں گے۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اتوار 21 جون سے سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔
عرب وزرائے سیاحت کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سیاحت ایسا شعبہ ہے جس کے کارکنان کی تعداد کل ملازمتوں کا 12 فیصد ہے اور عرب ممالک کی 13 فیصد قومی مجموعی پیداوار سیاحت سے حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک نے سیاحتی پروگراموں کا آغاز کردیا ہے، سعودی عرب 21 جون سے سیاحتی شعبہ 24 گھنٹے کے لیے کھول دے گا البتہ مکہ اس سے مستثنٰی ہوگا۔