سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سگریٹ پر 100 فیصد ایف ای ڈی میں اضافے کی سفارش کی منظوری دیدی۔سینیٹر کلثوم پروین کی جانب سے سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، سینیٹر کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ سگریٹ پر ایف ای ڈی میں100 فیصد اضافہ کیا جائے، رواں مالی سال ریونیو میں20 ارب کا نقصان اسی وجہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ایچ ای سی کو آن لائن جامعات کو مزید فنڈز دینے کی سفارش کی منظوری دی، بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھا کہ تمباکو مصنوعات پر ٹیکسوں، ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے۔کمیٹی نے تمباکو مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافے کی سفارش کی منظوری دیدی، بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ ٹیئرون سگریٹ پر 30 روپے اور ٹیئرٹو پر 10 روپے فی پیکٹ اضافہ کیا جائے۔