کراچی: پاکستان کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں اداکارائیں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا۔
ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کرلی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد متوقع ہیں۔