کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی۔فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 256 روپے اضافے سے 96 ہزار 578 روپے رہی۔