عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا،تفصِلات کے مطابق سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 1862 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 273 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 62 روپے تھی۔