سونے کی قیمت میں‌ اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے سے 97 ہزار 265 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1878 ڈالر فی اونس رہی۔