ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز 1500 روپے کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپےہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1859 ڈالر فی اونس ہے۔ایک اونس سونے کی قیمت6948.75 ریال ہوگئی جبکہ جمعرات کو7035 ریال تھی۔ سونے کی گنی (8 گرام 21 قیراط) کی قیمت جمعرات کو 1583.27 ریال تھی جو جمعہ کو گھٹ کر1563.86 ریال ہوگئی ہے، عالمی منڈی میں بھی جمعے کو سونے کے نرخ دو ماہ کے مقابلے میں کم ہوئے ہیں۔