پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے تک جا پہنچی۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔دس گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوکر 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 31 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔