کاروباری ہفتے کے آخری روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی اسی طرح دس گرام کی قیمت 686 روپے سے بڑھ کر 96 ہزار 493 تک پہنچ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں آج بتاریخ 13 نومبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔