بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالرکی کمی کے باوجود پیرکوملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قدر میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈگیا۔آل کراچی صارف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہو کر 1778 ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 9 ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 1768 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوی ایشن کے چیئرمین اور سندھ تاجر اتحاد کے نائب صدر محمد ارشد نے بتایا کہ آج بتاریخ 29 جون 2021 بروز منگل سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں مجموعی طور پر 1100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔