آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 10 گرام سونے کی قیمت 814 روپے کمی سے 89 ہزار 550 روپے ہوگئی۔جبکہ گزشتہ روز یعنی کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہوگئی۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 153.55 سے بڑھ کر 153.66 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا۔