سونے کی فی تولہ قیمت میں 770 روپے کمی ریکارڈ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 770 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 770 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی۔سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 659 روپے کمی سے 98 ہزار 165 روپے ہوگئی۔

goldprice