سول ایوی ایشن نے کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفتری ملازمین کے لئے نئے ایس او پیز کی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس پر افسران و ملازمین کو عمل کرنا ہوگا۔ تفصِلات کے مطابق ہیومن ریسورس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے زیرِدستخط جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی آفیسر یا ملازم بیماری کی صورت میں گھر میں قرنطینہ ہو جائیں دفاتر میں ملازمین کو سماجی فاصلہ لازمی اور مصافحہ کرنے پر پابندی ہوگی۔جبکہ ملازمین کے دفاتر میں داخلے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ساتھ ہی بیماری کی علامت کی صورت میں فوری متعلقہ ہیڈ کو اطلاع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیماری رخصت کی منظوری کے بعد ملازم گھرمیں ہی قرنطینہ ہوگا۔سول ایوی ایشن کے تمام دفاتر کو دن میں دو مرتبہ ڈس انفیکٹ کیا جائے اور دفاتر میں میٹنگ کی بجائے ویڈیو کانفرنس کی جائے اور تمام آفیسروملازمین دفاتر میں داخل ہونے سے قبل ماسک کا استعمال لازمی کریں کیونکہ ان تمام احتیاطی تدابیر کرنے سے سب لوگ محفوظ رہ سکتے ہیں جبکہ سول ایوی ایشن کے تمام آفیسر و ملازمین احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد لازمی کریں اور تمام شعبے نئے ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔