کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے سندھ ہاؤس اسلام اباد میں ہونے والی مبینہ میگا کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کے افسران کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد اسٹاف کالونی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص فنڈز میں گھپلے کئے گئے-
ان ترقیاتی کاموں کے لئے 13 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، صوبائی بلڈنگ ڈویژن ورکس کراچی کے افسران نے جعلی بلز اور واؤچرز بنا کے ساری رقم ہڑپ کر لی۔
صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی افسر کو نہیں بخشا جائے گا، کرپشن سے پاک معاشرے کی بھرپور کوشش ہے، کرپشن سے متعلق تمام کیسز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے