لاہور: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی مہلک وائرس کی روک تھام کے لئے آئندہ 14 روز کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ اہم فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس اور عوام کو درپیش خطرات کے باعث آج ۲۳ مارچ کی تقریبات کو بھی سادگی سے منایا گیا۔