کراچی: سندھ میں کرونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبے میں مریضوں تعداد 15، جب کہ ملک بھر میں 22 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کرونا کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، متاثرہ شخص نے اسلام آباد سے کراچی سفر کیا تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب تک 251 میں سے 15 کیسز میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 13 مریض زیرعلاج ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کا خطرہ: سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رہیں گے، امتحانات ملتوی
محکمہ صحت سندھ نے 52 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی۔ باتھ آئی لینڈ کے رہائشی شخص نے اسلام آباد سے کراچی سفر کیا تھا۔ متاثرہ شخص کی بیرون ملک سفر کی ہسٹری دیکھی جارہی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ دو مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔