سندھ پولیس کے جوان سخت ترین حالات میں اپنی ڈیوٹی پر مامور

کراچی: سندھ پولیس کے جوان سخت ترین حالات میں اپنی ڈیوٹی پر مامور ہیں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کاوشیں بھی کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر جمیل کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہمارے جوان بہت متاثر ہورہے ہیں۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اہلکار بھی عام شہریوں کی طرح سوچتے ہیں، ان کو ماسک پہننا ضروری ہے اور جہاں بھی کھڑے ہوں ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ شروع میں لوگوں میں کافی خوف وہراس تھا لیکن اب لوگ نارمل ہوگئے لیکن عوام کو سمجھنا ہوگا کہ کورونا وائرس خطرناک ہے۔


تپتی دھوپ میں روزے کی حالت میں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیس اہلکار خود بھی ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کررہے ہیں اور لوگوں کو بھی اس پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔