سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس نافذ، کورونا پھیلانے پر 10 لاکھ جرمانہ

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
صوبے میں وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی کا نیا قانون نافذ کردیا گیا جس کی خلاف ورزی پر ریکارڈ جرمانے ہوں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے۔ آرڈیننس یکم مئی 2020 سے نافذ العمل ہوگا جس کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
ترمیمی وبائی امراض ایکٹ کے تحت وائرس پھيلانے والے کورونامريض ياادارےپرجرمانہ عائد کياجائےگا۔ کوروناکامريض قرنطينہ سےباہرنکل کرکسی دوسرے فرد کو وائرس لگانے کا سبب بنے گا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔
کسی ادارےميں متاثرہ فردکی وجہ سےديگرميں وائرس پھيلاتو بھی جرمانہ عائد ہوگا۔ آرڈیننس میں جرمانہ کی حد کم سے کم دولاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگی۔