سندھ میں 88 اسکول اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے 13 ہزار اساتذہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 2500 اساتذہ کے نتائج محکمہ تعلیم کو موصول ہو گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق ان میں 88 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل سندھ کے 2 کالجوں کے 16 اساتذہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد دونوں کالجوں کو بند کردیا گیا تھا۔سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے متنبہ کیا ہے کہ اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا جس سے ایسا لگ رہا ہےکہ اسکولوں کو پھر بند کرانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر محسوس ہوا کہ چیزیں درست سمت میں نہیں جارہیں تو اسکول بند کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔