سندھ میں گیس کا بحران مزید سنگین

سندھ میں گیس کا بحران مزید سنگین ہوگیا ، گیس فیلڈزمیں خرابی کے باعث سوئی سدرن کو گھریلو اور کمرشل صارفین کوگیس فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سوئی سدرن کو گھریلو،کمرشل صارفین کوگیس فراہمی میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ، سندھ میں گیس کی کمی کےباعث سوئی سدرن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایکسپورٹ انڈسٹری کے کیپٹو پاور پلانٹس، ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹریز کے نجی بجلی گھر کو گیس کی فراہمی بند کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کے 2گیس فیلڈز میں تکنیکی خرابی کے باعث سندھ میں گیس بحران مزیدسنگین ہوگیا ہے ، گیس فیلڈز میں خرابی کے باعث 55ملین کیوبک فٹ سپلائی میں مزید کمی ہوگئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی بجلی گھروں کوبدھ کی رات12سے24 گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی بندکی گئی ہے، سوئی سدرن گیس نے تمام انڈسٹریز کو آگاہ کردیا ہے۔