سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 949 سے تجاوز

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق جب کہ 1064 متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 949 ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 730 ہو گئی ہے۔مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 820 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 79 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 845 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 533 ہو گئی۔