سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی شرح میں کمی

Sindh coved 19

کراچی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 7 مریض انتقال کر گئے جبکہ 580 کیسز رپورٹ ہوئے اور 271 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے آج اتوار کے دن وزیراعلیٰ ہائوس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12825 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 4.5 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 7 مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5243 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 4286083 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 328167 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 271 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 299446 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.2 فیصد بنتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 23478 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22755 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 703 مریض مختلف اسپتالوں اور 20 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 644 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 57 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کے 580 نئے کورونا وائرس کے کیسز میں 355 کراچی شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلعوار اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی میں 130، کراچی سینٹرل 68، کراچی جنوبی 64، کورنگی 47، کراچی غربی 25، حیدرآباد میں 25، ملیر میں 21، جامشورو 17، کشمور 17، مٹیاری 16، بدین 15، عمرکوٹ 14، سجاول 12، ٹنڈوالہیار 12، میرپورخاص 10، سانگھڑ 10، نوبشاہ 10، نوشہروفیروز 9، قمبر 9، خیرپور 8، دادو 8، تھرپارکر 8، سکھر 5، جیکب آباد 5، لاڑکانہ 2، گھوٹکی 2، شکارپور ایک مزیدنئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔