سندھ میں ٹڈی دل سے فصلوں کو نقصان ہوگا، صوبائی وزیر اسماعیل راہو

کراچی: سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاق سے فضائی اسپرے کا مطالبہ کردیا، اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایئر اسپرے میں دیر ہوئی تو پھر فصلوں کا بڑا نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، خیر پور، سکھر اور گھوٹکی کے ریگستانی علاقے شدید متاثر ہیں۔ ہر ضلع میں پلانٹ پروٹیکشن گراؤنڈ آپریشن کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل سے بچنے کے لیے وفاق ایریل اسپرے کے لیے 6 جہاز فراہم کرے، سندھ کے 7 اضلاع میں ٹڈی دل کے بچے یا انڈے موجود ہیں۔پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے آنے والے 3 ماہ اہم ہیں، ایئر اسپرے میں وفاق نے دیر کی تو پھر فصلوں کا بڑا نقصان ہوگا