صوبہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔
امتحانی پرچے %60 condensed syllabus سے صرف elective مضامین کے ہوں گے۔محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تصدیق کردی ہے کہ ثانوی اور اعلی ثانوی امتحانات جولائی میں ہوں گے .سعید غنی نے کہا کہ
پرچے دو گھنٹے کے ہوں گے جن میں 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد شارٹ اور 20 فیصد لانگ سوالات ہوں گے۔