کراچی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی عمران کی قیادت میں سندھ میں آئندہ حکومت بنانے کے لئے کام کریں گے۔ اتوار کے روز کراچی پریس کلب کے دورے کے موقعہ پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت میں کرپشن کی وجہ سے وفاق صوبے کو جو رقم دیتا ہے وہ رقم دبئی سے بر آمد ہوتی ہے وفاقی حکومت نے اٹھارہ سو ارب روپے دیئے ہیں لیکن وہ رقم کہاں خرچ ہوئی۔ کراچی کے لئے بجٹ میں رقم نہیں رکھی گئی۔ نالے صاف نہیں کیئے گئے۔ بلاول بھٹو نے پنجاب پر پانی چوری کا الزام لگایا پانی یہ خود چوری کرتے ہیں غریبوں کو پانی نہیں ملتا۔ سندھ میں اصل خرابی وڈیرہ شاہی ہے۔ اس سے قبل فواد چوہدری نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی۔ سیکریٹری رضوان بھٹی اور گورننگ باڈی کے ارکان نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ فواد چوہدری کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی۔